Saturday, May 11, 2024

آئی ایس پی آر نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کی ویڈیو شیئر کردی

آئی ایس پی آر نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کی ویڈیو شیئر کردی
November 15, 2020
تربیلا (92 نیوز) پاک فوج اور روسی فوجیوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ڈروزہبہ- V، تربیلا میں جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کی ویڈیو شیئر کردی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1327927426458988546?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک روس مشترکہ فوجی مشق ڈروزہبہ- V، کی آج ایک ویڈیو ٹویٹ کی، جس میں دیکھا گیا ہے کہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے خصوصی دستے فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے والوں کے بچاؤ، کورنڈ ، سرچ آپریشن، ہیلی رپییلنگ اور اسکائی ڈائیونگ کے مشق اور طریقہ کار پر عمل پیرا ہیں۔ دروغبہ  پنجم کے نام سے موسوم پاکستان روس کی مشترکہ فوجی مشق 8 نومبر کو شروع کی تھی۔