Thursday, April 25, 2024

آئی ایس پی آر میں یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

آئی ایس پی آر میں یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
August 28, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آئی ایس پی آر میں یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیا جو جاری رکھا جائیگا۔ ”کشمیر بنے گا پاکستان“  تقریبات کا حصہ ہوگا۔ عوام شہیدوں کے لواحقین سے ملیں، ان کا شکریہ ادا کریں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا گلی گلی ،محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا اس سال سے یوم دفاع کی تقریب دن کے وقت منعقد ہو گی۔ آرمی چیف یادگار شہدا پر حاضری دیں گے، پھول چڑھائیں گے۔