Monday, September 16, 2024

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق
February 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزمیں  ملکی داخلی اورخارجی سکیورٹی صورت حال  پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا، وزیراعظم نوازشریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی سیاسی اورعسکری قیادت نے  دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک  آپریشن جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کو ملکی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان مخالف انٹیلی جنس ایجنسیز اور ان سے تعاون کرنے والوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاک افغان بارڈرمینجمنٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بات کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن کے قیام کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملک بھر میں آپریشن جاری رکھنے پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ  دھشت گردوں کو باہر سے مالی مدد اور اندر سے سہولت ملتی ہے ۔ اس موقع پر اتفاق کیا گی اکہ آپریشن ضرب عضب اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ملک میں قیام امن کا مستقل حل ہیں  وزیر اعظم نے آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار کو سراہا۔