Friday, May 3, 2024

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ، امن کی بحالی کیلئے پاکستانی کاوشوں پر بریفنگ

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ، امن کی بحالی کیلئے پاکستانی کاوشوں پر بریفنگ
June 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز کے ساتھ امن کی بحالی کیلئے پاکستانی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کو علاقائی اور داخلی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔  آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز ، اجلاس ، امن ، بحالی ، پاکستانی کاوشوں ، بریفنگ وزیراعظم عمران خان نے کہا قومی سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ملکی دفاع میں قربانیوں اور بھرپور کردار ادا کرنے پر آئی ایس آئی کی تعریف کی ۔ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔