Friday, April 26, 2024

آئی ایس آئی کی کہنے پر دھرنا نہیں دیا : عمران خان

آئی ایس آئی کی کہنے پر دھرنا نہیں دیا : عمران خان
August 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے دھرنا آئی ایس ایس کے کہنے پر نہیں دیا وہ ایسے بے وقوف نہیں جو جہاں چاہے لے جائے ۔عمران خان  نےپارٹی کانفرنس میں ان عہدیداروں کا دفاع کیا اور خوب تعریف کی  جنہیں پارٹی سے نکالنے کی  جسٹس وجیہہ نے سفارش کی تھی ۔ تفصیلات کےمطابق پارٹی میں اختلافات کی خبروں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد  طلب کیا،،پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دھرنے کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فیصلے کوئی اور کرتا ہے وہ  کوئی نواز شریف نہیں جو ضیا الحق کی گود میں پلا بڑھا نہ ہی وہ کوئی گواچی گاں  ہیں کہ کوئی جہاں مرضی لے جائے۔ عمران خان نےاپنے خطاب میں ان عہدیداروں کی کھل کر حمایت کی  جن کے بارے میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی تھی ۔عمران خان نے جہانگیر ترین   پرویز خٹک اور علیم خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ جہانگیر ترین کا جہاز استعمال کرنے کا الزام غلط ہے وہ لالچی ہوتے تو سیاست میں نہ آتے  اپنی پارٹی کے وہ خود رکھوالے ہیں ۔ عمران خان تحریک انصاف کی تاریخ پر بھی بات کی اور کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے پر انہوں نے  پرویز مشرف کا ساتھ دیا تھا۔  2002  کے انتخابات میں شکست کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نےان  سے بدتمیزی کی اگر یہ کوئی کرکٹ کا میچ ہوتا تووہ  انکی پٹائی کر دیتے ۔ 2002 کے الیکشن میں  اپنی گاڑی ،میڈلز اور پلاٹ بیچ دئیے تھے اور اگلا پورا سال وہ قرضہ ہی اتارتے رہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ  ایم کیو ایم   خوف زدہ ہے اس لیے پی ٹی آئی کو  ڈی سیٹ کرنے کی بات کر رہی ہے۔