Friday, April 26, 2024

آئی ایس آئی نے سپریم کورٹ میں ٹیلی فون ریکارڈنگ سے متعلق سربمہر رپورٹ جمع کرادی

آئی ایس آئی نے سپریم کورٹ میں ٹیلی فون ریکارڈنگ سے متعلق سربمہر رپورٹ جمع کرادی
June 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں ٹیلی فون ریکارڈ نگ سے متعلق آئی ایس آئی نے سر بمہر رپورٹ جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ٹیلی فون ریکارڈ نگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےکی،آئی ایس آئی نے سر بمہر رپورٹ جمع کرادی ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی نے کہا کہ فروری سے مئی تک 27000 کے قریب ٹیلی فون ٹیپ کیے گئے۔ فروری میں 6523 مارچ میں 6819 اپریل میں 6742 اور مئی میں 6800 سے زائد ٹیلی فون ٹییپ کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل  نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ  کو خفیہ رکھا جائے، درخواست کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔