Thursday, May 2, 2024

آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت کی دسویں منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت کی دسویں منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
May 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ  پر عمارت کی دسویں منزل پر لگنے والی  آگ پر فائر بریگیڈکے عملے نے ڈھائی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا،تاہم لاکھوں روپے مالیت کاسامان خاکستر ہوگیا۔

آئی آئی چندرریگرروڈ پراسٹیٹ بنک کےقریب کثیرالمنزلہ عمارت کی دسویں منزل  پرٹرانسپورٹ کےدفتر میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو لپیٹ میں لے لیا۔

عمارت میں موجود افراد کو بروقت عمارت سےنکال لیاگیا ، فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور اسنارکل نےآگ بجھانا شروع کی ، ڈھائی گھنٹےکی جدوجہد کےبعد آگ پر قابوپایاجاسکا۔

فائر افسر  فخرالدین کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

لاک ڈاون کی وجہ سےدفتر بند تھا ، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔