Thursday, April 18, 2024

آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
September 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

کل سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 20 سے 24  ستمبر تک پنجاب کے پی، اور بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ 23 سے25  ستمبر تک جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موسم کی صورتحال کےبارے میں آگاہ کردیا۔