Saturday, March 30, 2024

آئندہ ہفتے سے بجلی کی جنریشن ، ٹرانسمیشن ، ڈسٹری بیوشن نظام کا فل لوڈ ٹیسٹ ہوگا

آئندہ ہفتے سے بجلی کی جنریشن ، ٹرانسمیشن ، ڈسٹری بیوشن نظام کا فل لوڈ ٹیسٹ ہوگا
June 12, 2019
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے انرجی عمر ایوب خان نے پیپکو، تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور این ٹی ڈی سی کو بجلی کی جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام کا پیک گرمیوں میں فْل لوڈ ٹیسٹ کرنے کے احکامات صارد کر دئیے ۔ اقدام کا  مقصد پورے نظام کی استعداد اور ان میں موجود تکنیکی رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کے خاتمے کیلئے مربوط پلان بنانا ہے ۔

حیدر آباد ، بجلی چوروں نے حیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا ، دو اہلکار زخمی ‏

پیک گرمیوں کا فْل لوڈ ٹیسٹ 17جون سوموار سے شروع کیا جارہا ہے  ، احکامات منگل کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جاری کیے گئے  جس میں   ایم ڈی پیپکو، ایم ڈی این ٹی ڈی سی، متعلقہ ڈسکوز کے سی ای اوز اور پاور ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ ہر مہینے این ٹی ڈی سی اور تمام ڈسکوز کی ایک مربوط اور مخلوط میٹنگ منعقد کی جائے گی جن میں تمام تکنیکی اور انتظامی امور پر فیصلہ سازی ہوگی۔ دریں اثنا ء و عمر ایوب خان نے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کے ساتھ ملاقات کی جس میں بجلی تقسیم کار نظام میں ویلنگ اور بجلی کی پرائیویٹ مارکیٹ کے قیام کی نوید سنادی۔ پرائیویٹ بجلی کی مارکیٹ سے بجلی کے صارفین اور بجلی بنانے والے دونوں ہی مستفید ہو سکیں گے ، صارف کی مرضی ہوتی ہے کہ و ہ  طے شْدہ ریٹ پر کسی بھی بجلی بنانے والے سے بجلی خرید سکتے ہیں۔