Friday, April 26, 2024

آئندہ ہفتے احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کا آغاز کیا جائیگا، فردوس عاشق

آئندہ ہفتے احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کا آغاز کیا جائیگا، فردوس عاشق
October 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کا آغاز کریں گے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  پروگرام کے تحت آئندہ چار برسوں  میں مستحق خاندانوں کے پچاس ہزار طلبہ کو وظائف فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت  تقریباً 120 یونیورسٹیز فائدہ اٹھائیں گی جبکہ اقلیتوں کیلئے  دو فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔ 45 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کے بچے اس پروگرام کے لئے اہل ہونگے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ۰ نے آئندہ ماہ سے 510 ارب روپے کی لاگت سے داسو ڈیم کی تعمیراتی کام  شروع کرنے کی بھی منظوری دی ہے ، جبکہ وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کو تعلیمی ادارے اور اسپتال قائم کرنے کیلئے  استعمال کرنے کے عزم کا بھی  ادعادہ کیا ہے ، عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری جائیدادوں  کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائیں  اور عوامی فلاح کیلئے استعمال کریں ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ شہری ہوا بازی کے ادارے کی جانب سے فضائی روٹس کی نشاندہی کے بعد کراچی ، پشاور اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں  بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئےی ہے  ، اس مقصد کیلئے فضائی ٹریفک کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔