Monday, September 16, 2024

آئندہ چند مہینے فیصلہ کن‘ حکومت کے پاس وقت کم رہ گیا : شیخ رشید

آئندہ چند مہینے فیصلہ کن‘ حکومت کے پاس وقت کم رہ گیا : شیخ رشید
April 19, 2016
راولپنڈی (92نیوز) سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔ اگر آرمی کی جانب سے حکومت کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ ہو چکا ہے تو پھر حکومت کا وقت ختم ہونے کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کرپشن بارے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس وقت کم رہ گیا ہے۔ اگر یہ صرف بیان ہے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اگر ایکشن لینا ہے تو حکومت کا وقت ختم ہونے کو ہے۔ آنے والے چند مہینے فیصلہ کن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بااعتماد جسٹس کے علاوہ کسی بینچ کا فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔ حکمرانوں کا کوئی جیک پوٹ نہیں لگا ان سے پوچھا جائے کہ پیسہ کہاں سے آیا۔ اگر یہ ہمارا مال ہے تو واپس کیا جائے۔ چیف جسٹس بینچ بنائیں تینوں پارٹیز پیش ہوں گی۔