Sunday, May 12, 2024

آئندہ چار سے پانچ روز میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات

آئندہ چار سے پانچ روز میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چار سے پانچ روز میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل پاکستان میں داخل ہو گا جو اتوار تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔ مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔ بدھ سے اتوار کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان ، شانگلہ ،بونیر ،کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے درمیان کوئٹہ ، ژوب، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، سکھر اور لاڑکانہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور، کوہاٹ، پشاور ، خوشاب ، فیصل آباد، سیالکوٹ میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔