Friday, March 29, 2024

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام جاری

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام جاری
June 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے عثمان ڈار  سے گفتگو میں کہا کہ  نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل ہر صورت تیز کرنا ہو گا۔ قرض کو آئندہ مالی سال میں ڈبل کریں گے ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی  نے حکومت آزاد کشمیرکیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ انٹرنل سکیورٹی ڈیوٹی الائونس کی مد میں 19 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ ، ایف سی کے بقایا جات اور شہدا کے خاندانوں کیلئے 20 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ ، وزارت دفاع کے ایگزیکٹو محکموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ ، پاکستان رینجرز پنجاب کے اخراجات کیلئے تیکنیکی ضمنی گرانٹ ، وزارت داخلہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

کمیٹی نے قومی ورثہ ڈویژن کیلئے 25 کروڑ روپے ، ایف بی آر کیلئے 15 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی۔ کوہاٹ آئل ڈپو کو دوبارہ کھولنے ، پورٹ قاسم اتھارٹی کیلئے غیر ملکی انجینئرنگ کنسلٹنٹ کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔ ٹی آئی پی کے نیشنل بینک سے لئے گئے قرض پر حکومتی گارنٹی کی توسیع کی منظوری موخر کر دی گئی۔