Tuesday, April 23, 2024

آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 2043 ارب روپے ہو گا

آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ  2043 ارب روپے ہو گا
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ مالی سال 19-2018 کا ترقیاتی بجٹ 2043 ارب روپے ہو گا۔ وفاقی بجٹ میں 930 اور نجی شعبے سے 100 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر لگائے جائیں گے۔ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے 575 ارب ، مواصلات اور ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لئے 400 ارب ،ہائی ویز اور موٹر وے کی تعمیرو مرمت کے لئے 310 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ میں آبپاشی کے نظام کے لئے 65 ارب ،ریلوے  39 ارب ،توانائی کے لئے  80 ارب ، گوادر  پروجیکٹس اور ائرپورٹ کے لئے  10 ارب ، فزیکل پلاننگ کے لیے  30 ارب روپے  رکھے گئے ہیں۔ کیڈٹ کالج خاران کے لیے  56 کروڑ ،سوئی اور اوچ میں سڑک کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ ، لہری سانگلہ سڑک کے لیے 54 کروڑ ، حیدرآباد پیکج کے تحت سیوریج کے لیے  23 ،گوادرمیں ہاربر کی سہولیات کے لیے 6 کروڑ ،گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے 10 ارب جبکہ  گوادر میں پانی کے ٹریٹمنٹ کے لیے 87 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔ ملتان میں کینسر اسپتال بہتر بنانے کے لیے 34 کروڑ ،لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کے لیے 46 کروڑ ، کارپوریشن ، این ایچ اے ، واپڈا، پاور ڈویژن کے لیے 266 روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق فیڈرل پروگرام کی مد میں خصوصی چار پروگرامز کے لئے وفاق نے کوئی بجٹ مختص کیا نہ کوئی تجویز دی۔ انرجی فار آل پروگرام کے لئے بھی وفاق کی جانب سے کوئی رقم مختص نہیں کی ۔ پینے کا صاف پانی پروگرام بھی وفاقی بجٹ سے آئوٹ کر دیا گیا ہے۔