Saturday, April 27, 2024

آئندہ عدالت کے حکم پر صرف ایک سال کیلئےای سی ایل پر نام ڈالا جائے گا :وفاقی وزیر داخلہ نےی نئی ای سی ایل پالیسی کا اعلان کردیا

آئندہ عدالت کے حکم پر صرف ایک سال کیلئےای سی ایل پر نام ڈالا جائے گا :وفاقی وزیر داخلہ نےی نئی ای سی ایل پالیسی کا اعلان کردیا
May 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے کہا ہے کہ آئندہ عدالت کے حکم پر کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا وہ بھی صرف ایک سال کیلئے۔ اسلام آباد پنجاب ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈال کر کسی کی آزادی محدود کرنا کوئی مذاق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے جھگڑوں میں ایک ایک کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہزاروں کیسز ایسے ہیں جن کے غلط معلومات پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ نئی پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور صوبوں کی مشاورت سے اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا ۔ قوانین چھ ہفتوں میں مکمل کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاوجہ کوئی بلٹ پروف گاڑی نہیں رکھ سکتا اس حوالے سے بھی پالیسی ترتیب دے رہے ہیں ۔ چودھری نثار نے مزید کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام صرف ایک سال تک رہ سکے گا تین سال تک لسٹ پر نام ڈالنے کی سفارش پر ان ناموں کا ہر چھ مہینے بعد جائزہ لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تین صوبوں نے اسلحہ لائسنس پر پابندی اٹھالی ہے 25سال سے کم عمر اسلحہ لائسنس نہیں رکھ سکتا ۔ ان کا کہناتھا کہ اسلحہ لائسنس صرف ٹیکس دینے والوں کو دیا جائے گا ،سکیورٹی ایجنسیوں نے ایسے لوگوں کو بھی بھرتی کیا گیا ہے جن کو اسلحہ بھی نہیں چلانا آتا ہے ،اسلحہ لائسنس کے ساتھ ٹریننگ بھی ضروری ہے ۔