Friday, April 26, 2024

آئندہ عام انتخابات میں مکمل طور پر بائیو میٹرک سسٹم لانے کا فیصلہ

آئندہ عام انتخابات میں مکمل طور پر بائیو میٹرک سسٹم لانے کا فیصلہ
May 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) آئندہ عام انتخابات میں مکمل طورپربائیومیٹرک سسٹم لانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائےگا، حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق مسودہ تیارکرلیا، 4ماہ قبل حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دینا ضروری ہوگا، وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا امیدوار انتخابی عملے پر اعتراض کر سکے گا۔

پینتیس نکاتی مسودے کے مطابق پولنگ اسٹیشن کا انتخابی رزلٹ 24 یا 48 گھنٹے  کی بجائے  فوری بھیجنا ہوگا  ، پولنگ ایجنٹ گنتی مکمل ہوتے ہی رزلٹ بھیجنے کا پابند ہوگا،خلاف ورزی کرنے پر پریزائڈنگ آفیسر کو 3 سال  تک قید کی سزا ہوگی۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے اعظم سواتی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا چار ماہ قبل حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دینا ضروری ہوگا ، امیدوار انتخابی عملے پر اعتراض کر سکے گا۔

ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے  سینیٹ الیکشن وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اعظم سواتی کا کہنا تھا ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے سینیٹ میں شو آف ہینڈ سے الیکشن چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو مکمل خود مختاری دینے کا فیصلہ بھی ریفارمز میں شامل ہے ، بائیو میٹرک کا پہلا تجربہ 3 ماہ بعد گلگت بلتستان میں کیا جائے گا۔