Friday, April 19, 2024

آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان میں جیالا وزیراعلی بنے گا ، بلاول بھٹو

آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان میں جیالا وزیراعلی بنے گا ، بلاول بھٹو
August 8, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان میں جیالا وزیراعلی بنے گا۔

بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں کہا پی پی اور بلوچستان کا تین نسلوں سے تعلق ہے۔ بلوچستان کے لوگوں نے شہید بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا۔ ہم نے این ایف سی ایوارڈ دے کر صوبوں کو حقوق دلوائے۔ صدر زرداری نے بلوچستان کے عوام کو حقوق دلوائے۔ صدر زرداری نے ملازمین کی تنخواوں میں اضافہ کیا۔

 بلاول بھٹو نے کہا نالائق حکومت کے دور میں جگہ جگہ ظلم ہو رہا ہے۔ لوگ جان چکے تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری ہے۔ پی پی کے سوا سب جماعتوں کی نظر بلوچستان کے وسائل پر ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی عمران کی حکومت عوام کی حقوق سلف کر رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کی نظریں عوام کی حقوق سلف کرنے پر ہیں۔ پی پی غریبوں کی جماعت ہے۔ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری نے جلسے سے خطاب میں کہا آج نااہل حکومت کی وجہ سے ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔ میں بلوچستان،  پنجاب،  کے پی کے اور سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملکت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان کے بچے بچے کو بولنے کی آزادی ہو۔ شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تھا کہ آزاد سیاست اور عوامی حکومت لے آئیں۔ کارکن تیاریاں کر لیں آنے والی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہو گی۔