Thursday, April 25, 2024

آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کےخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کےخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کےخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اہم ایشوز کوعدالت لاتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ درخواست پاکستانی قوم کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں آڈر کردوں گا اپ کو الیکشن کمیشن کے اعتراضات کی کاپی مل جائے گی۔