Friday, April 26, 2024

آئندہ سال فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

آئندہ سال فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا
December 18, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ سال فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ لاہور میں پھر سے بسنتی رنگ جمے گا۔ آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سجے گا۔ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ۔ بہار آئی گی تو بسنت میلہ بھی سجے گا ۔ لاہوریئے تیاریاں کر لیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمیٹی بنا دی ۔ کمیٹی میں 8 سے 10 لوگ شامل ہونگے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کمیٹی بسنت کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور کرے گی۔ پنجاب حکومت نے بعض حلقوں کی جانب سے ثقافتی تہوارمنانے کا فیصلہ کیا تو صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا اور کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منائی جائے گی۔ بسنت منانے کا اعلان ہوا تو خبر طول و عرض میں پھیل گئی ۔ آنکھوں میں خواب سجنے لگے ۔ تاریخی شہر میں اب پھر سے تاریخی دن بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔