Thursday, May 9, 2024

آئندہ سال برآمدات کا ہدف35ارب ڈالر ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

آئندہ سال برآمدات کا ہدف35ارب ڈالر ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے آئندہ سال برآمدات کا ہدف35ارب ڈالر ہے۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں مشیر تجارت نے کہا، خام مال پر ڈیوٹی کم کردی، آئی ٹی، انجینئرنگ، فارما سیوٹیکل، موبائل اور فروٹ پروسیسنگ پر توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ٹیکسٹائل میں نئے ایریاز میں جانا ہے، ڈیوٹیاں کم کرنے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

18 ٹن پاکستانی سندھڑی آم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے چین پہنچ گیا، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، 18 ٹن پاکستانی سندھڑی آم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے چین پہنچ گیا، یہ چین پاکستان کے دیرینہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ، اس ضمن میں برآمد کنندہ اور چینی کمپنی مبارکباد کی مستحق ہیں۔ کہا کہ، پھلوں کے برآمد کنندہ گان کو ترجیحی بنیادوں پر اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔