Friday, March 29, 2024

آئندہ دھاندلی ہوئی تو ملک گیر احتجاج کرینگے  : عمران خان کا سوشل میڈیا پر خطاب

آئندہ دھاندلی ہوئی تو ملک گیر احتجاج کرینگے  : عمران خان کا سوشل میڈیا پر خطاب
December 8, 2015
    اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے دھمکی دی ہے کہ آئندہ دھاندلی ہوئی توملک گیر احتجاج کریں گے،جون میں الیکشن کمیشن میں غیر جانبدار ممبر نہ رکھے گئے تو بھی سڑکوں پر آئیں گے، کہتے ہیں 2013 میں دھاندلی کرنے والوں کو سزا دینےکے مطالبے پر قائم ہوں، عمران خان فیس بک پر خطاب کرنے والے پہلے سیاستدان بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر عوام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ سے ملا ہوا ہے ، جون میں غیر جانب دار ممبر نہ مقرر کیے گئے تو سڑکوں پر آئیں گے، کپتان کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں سزا مل جاتی تو بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو فیملی پارٹی نہیں ادارہ بنائیں گے، اسی لیے انٹرا پارٹی انتخابات کرارہے ہیں ،پہلے ٹکٹوں کی تقسیم پر مسائل ہوئے، اب پارلیمانی بورڈ میں خود شامل ہوں گا، اچھے لوگ سامنے لائیں گے، چار ماہ میں لوگ تبدیلی دیکھیں گے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ چاہتا تو خیبر پختونخوا سے مال بنا سکتا تھا لیکن مال بنالے والے تو میٹرو جیسے منصوبے ہیں ،کپتان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پارٹی مصروفیات نے راولپنڈی سے دور رکھا، عمران خان نے خٰیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ  اور نیا پاکستان بنانے کا عزم بھی دہرایا۔