Sunday, September 8, 2024

آئندہ دو برسوں میں پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی مقابلوں میں کھیلنے کے قابل بنادیں گے : عامر خان

آئندہ دو برسوں میں پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی مقابلوں میں کھیلنے کے قابل بنادیں گے : عامر خان
August 23, 2015
لاہور(92نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کو مزید قریب لانے کے لئے کام کر رہا ہوں ،پاک بھارت کھیلوں کے مقابلوں میں بھی تیزی آنی چاہئیے ،،  پاکستان ، انگلینڈ اور بھارت کے باکسرز کو اکٹھا کر کے مکسڈ مارشل آ رٹس کے مقابلے  کراناچاہتاہوں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی نژاد برطانوی عامر خان کا کہنا تھا کہ لاہور بار بار آ نا بہت بھلا لگتا ہے اسی لئے جب بھی موقع ملتا ہے لاہور آنے کوترجیح دیتا ہوں۔ عامر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آ باد میں اکیڈمی 2016 میں باقاعدہ کام شروع کر دیگی ،، آئندہ دوسال میں پاکستانی باکسرز کوبین الاقوامی مقابلوں میں کھیلنےکےقابل بنانےمیں کامیاب ہو جائیں گے ۔ عامر خان نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے کہ جلد پاکستان ، بھارت اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو اکٹھا کر کے اسلام آ باد میں مکسڈ مارشل آ رٹس کے مقابلے کروائیں گے۔ لاہور میں برطانوی برانڈ کے سٹور کے افتتاح کے موقع پر عامرخان کی اہلیہ اورخاندان کےدیگرافرادبھی ان کےہمراہ تھے ۔