Saturday, May 4, 2024

آئندہ برس بھارت میں معاشی ترقی کی شرح کم رہنے کا امکان ہے

آئندہ برس بھارت میں معاشی ترقی کی شرح کم رہنے کا امکان ہے
January 8, 2018

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت کے مرکزی محکمہ شماریات نے آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح کم ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ 2018 کے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی کی شرح 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے  جو کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران بھارت کی کم ترین سطح ہو گی۔

جاری کردہ اس پیشگی جائزے میں معاشی ترقی میں کمی کی وجہ دہلی حکومت کی جانب سے 2017 میں نافذ کردہ ٹیکس اصلاحات بتائی گئی ہے۔