Thursday, May 9, 2024

آئندہ بجٹ میں شعبہ صحت اورسماجی سیکٹر پر پوری توجہ دینگے، وزیراعلیٰ بزدار

آئندہ بجٹ میں شعبہ صحت اورسماجی سیکٹر پر پوری توجہ دینگے، وزیراعلیٰ بزدار
June 7, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کورونا وباء کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت اورسماجی سیکٹر پر پوری توجہ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری اخراجات ہر سطح پر مزید کم کیے جائیں گے، سخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے عام آدمی کی فلاح پر توجہ دیں گے- وزیراعلیٰ نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے جامع پروگرام وضع کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود کمزور طبقوں پربوجھ نہیں ڈالیں گے۔ عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے- آئندہ مالی سال2020-21 کا بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ اعدادوشمارپر مبنی ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔