Wednesday, May 8, 2024

آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس میں اضافے کیلئے تین سلیب متعارف کرانے کا فیصلہ

آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس میں اضافے کیلئے تین سلیب متعارف کرانے کا فیصلہ
June 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ بجٹ کے اہم فیصلے عید سے ایک دن پہلے کر لیے جائیں گے۔ آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس میں اضافے کیلئے تین سلیب متعارف کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں وفاقی محصولات کا تخمینہ 5 ہزار 5 سو ارب  روپے رکھا گیا ۔ بجٹ کی تاریخ میں پہلی بار محصولات اور کل تخمینہ کے درمیان 35 سو ارب روپے کا فرق ہو گا۔ خدمات پر ٹیکس بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ وکلاء، ڈاکٹرز، پرائیویٹ کلینک، بیوٹی پارلرز پر ٹیکس بڑھایا جائے گا۔ ریسٹورنٹ، ٹرانسپورٹ ٹرمینل اور سیاحتی مقامات پر بھی ٹیکس بڑھایا جائے گا۔ شادی ہالوں پر ضمنی بجٹ میں کم کیا گیا ٹیکس دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ سیلز ٹیکس میں ویلیو ایڈیشن ٹیکس متعارف کرایا جارہا ہے۔ کسٹم ڈیوٹی میں غیر ضروری اشیاء کی شرح  بھی بڑھائی جائے گی۔ ان اقدامات سے کل وفاقی محصولات میں 5 سو ارب روپے کے قریب اضافے کی تجویز ہے۔ انکم ٹیکس کی شرح میں وسیع پیمانے پر ردوبدل کرکے تین بڑے سلیبز کے ذریعے  شرح ٹیکس بڑھائی جائے گی۔ ایکسائز ڈیوٹی میں شامل اشیاء خصوصا سگریٹ پر شرح ڈیوٹی بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی فہرست میں شامل اشیاء پر فائنل ٹیکس کا سسٹم ختم کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے ٹیکس ریفنڈ کی شرح میں اضافہ متوقع ہے۔