Saturday, April 27, 2024

آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی نئی شرائط ، روپے کی قدر گرنے سے قرض مزید مہنگا

آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی نئی شرائط ، روپے کی قدر گرنے سے قرض مزید مہنگا
April 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنے آگئیں۔ روپے کی قدر گرنے سے قرض مزید مہنگا ہو گیا۔ قرضے 60 ارب ڈالر سے بڑھ کر 100 ارب ڈالر کی حد کو چھونے لگے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے فروری میں وعدہ کیا کہ بجٹ میں ان حدود کا لحاظ رکھا جائیگا۔ یہ پہلا بجٹ ہو گا جس کے پیش ہوتے ہی آئی ایم ایف کی جانب سے نئے قرضوں کیلئے زیادہ سخت شرائط لاگو ہوجائیںگی۔ روپیہ کی قدر گرنے سے آئی ایم ایف کا قرضہ مزید مہنگا ہو جائیگا۔ بجٹ کے بعد ڈالر 120 روپے کا ہونے کا امکان ہے۔ مالیاتی کنٹرول ن لیگ کی پانچ سالہ حکومت کے دوران سوالیہ نشان بنا رہا۔ ۔قرضے 60 ارب ڈالر روپےسے بڑھ کر 100 ارب ڈالر کی حد پار کرنیوالے ہیں۔ قرضے واپس کرنے کیلئے صنعتی اور ترسیلاتی ترغیبات پیش کرنے سے گریز حکومت کا وطیرہ رہا۔ نئے بجٹ میں آنیوالے ایمنسٹی، پراپرٹی اور ٹیکس قوانین پر عملداری کے قوانین کا سہارہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ان سکیموں کا نتیجہ نکلنے میں 2 سال سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔