Friday, April 26, 2024

آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کا عکاس ہو گا، اسد عمر

آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کا عکاس ہو گا، اسد عمر
April 18, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں وزارت خزانہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے تھے کہ میں  وزارت خزانہ سے الگ ہو جاؤں اور وزارت توانائی سنبھال لوں، مگر میں نے فیصلہ کیا کہ کوئی قلمدان نہیں لوں گا البتہ تحریک انصاف سے علیحدہ نہیں ہوں گا۔

اسد عمر نے کہا کہ مشکل صورتحال سے نکلنے کی کوشش کی گئی ، آئندہ بھی جو وزیر خزانہ آئے گا وہ مشکل معیشت سنبھالے گا ،  آئندہ جو بھی آئے اور مشکل فیصلے اس کیساتھ کھڑے ہونا چاہئے ، تھوڑے صبر و تحمل کی ضرورت ہے ، کوئی توقع نہ کرے اگلے تین ماہ میں دودھ اور شہد کی ندیاں بہنے لگیں گی۔

اسد عمر نے کہا کہ جنون اور جذبے سے بھرے نوجوانوں کے بغیر عمران خان وزیراعظم نہیں ہوسکتے تھےنہ ہی میں وزیر خزانہ ، تحریک انصاف کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتاہوں، تحریک انصاف کے ساتھ 7 سال کے سفر میں مشکل وقت بھی دیکھا ہے اور اچھے دن بھی۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے وژن اور نئے پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے میں دستیاب ہوں،میں عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں مشکل فیصلے لینے سے نہیں گھبراتا ۔