Sunday, September 8, 2024

آئندہ انتخابات میں وفاق اور چاروں صوبوں میں پی پی کی حکومت ہوگی : قائم علی شاہ

آئندہ انتخابات میں وفاق اور چاروں صوبوں میں پی پی کی حکومت ہوگی : قائم علی شاہ
July 8, 2016
  خیرپور(92نیوز)وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ  سندھ  کے عوام سیاسی  شعور رکھتے ہیں اور  آئندہ  انتخابات میں وفاق اور چاروں صوبوں میں  پیپلز پارٹی کی  حکومت  ہو گی ۔ خیر پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا سچ کڑوا ہوتا ہے لیکن وہ سچائی کی سیاست کرتے  رہیں  گے ۔انہوں نے کہا کہ  طاقت  کا  سرچشمہ   عوام  ہیں  پیپلز پارٹی  آئندہ  الیکشن میں  چاروں صوبوں اور  وفاق میں حکومت بنائے گی اور  عوام کی خدمت  کرے  گی ۔  وزیراعلیٰ  نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم اور صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کررہی ہے  جس  سے لوگوں کا معیار زندگی  بلند  ہو رہا ہے ۔