Thursday, September 19, 2024

آئندہ انتخابات میں امپائر کی انگلی والوں کے ڈبے خالی رہیں گے ، نواز شریف

آئندہ انتخابات میں امپائر کی انگلی والوں کے ڈبے خالی رہیں گے ، نواز شریف
February 19, 2018

شیخو پورہ ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران عدلیہ کو پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  جنہوں نے مجھے ناجائز نا اہل قرار دیا  ان سے 2018 میں بدلہ لینا ہے ۔

 نواز شریف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں امپائر کی انگلی والوں کے ڈبلے خالی رہیں گے ۔نواز شریف جلسے میں اپنے کارکنوں سے پوچھتے رہے کہ بتاؤ کیا میں نا اہل ہوں یا نہیں ۔

قبل ازیں مریم نواز نے بھی جلسے سے خطاب کے دوران عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  منصف اس ملک کی قسمت کا مالک بن کر بیٹھے ہیں ،ان منصفوں کا سارا زور منتخب وزیراعظم اور ووٹ کی پرچی پر چلتا ہے جب کسی آمر کا دور ہوتا ہے تو انکی نہیں چلتی۔

دوسری جانب  شیخوپورہ میں  جلسے کے دوران مسلم لیگ ن کی جانب سے سرکاری وسائل کا بے  دریغ استعمال کیا گیا ۔

شہر بھر میں پوسٹرز اور بینرز پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے جب کہ انتظامیہ نے گیپکو کو بھی نہ چھوڑا ۔ جلسے کیلئے بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ جلسہ گاہ میں بد نظمی کی بھی انتہا رہی  جس سے 5 شرکا زخمی ہوگئے ۔