Wednesday, April 24, 2024

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان
March 8, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ کئی علاقوں میں سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال ڈویژن، فاٹا کی ایجنسیوں خیبر، مہمند، کرم، اورکزئی، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان، کشمیر، گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چرات میں باون ملی میٹر جبکہ پشاور میں سنتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سنٹی گریڈ رہا جبکہ کوئٹہ میں منفی تین ریکارڈ کیا گیا۔