Sunday, September 8, 2024

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کہیں بادل برسیں گے، کہیں خشک سردی کیساتھ دھند کا راج رہے گا

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کہیں بادل برسیں گے، کہیں خشک سردی کیساتھ دھند کا راج رہے گا
January 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کہیں بادل برسیں گے اور کہیں خشک سردی کے ساتھ دھند کا راج رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں موسم آج سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر آج بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات کے اضلاع میں ہلکی بارش، برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور گردونواح میں دھند چھا ئی رہے گی۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، جزوی ابر آلود رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں بونداباندی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد، مطلع ابر آلود رہے گا، زیارت، کوئٹہ، چمن، چاغی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش، برفباری کا امکان ہے۔