Thursday, April 25, 2024

آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع

آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع
December 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات داخل ہو گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، لاہور اور پشاور میں بارش متوقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے  جس سے اسموگ کی شدت میں کمی اور دھند کے پھیلاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔