Wednesday, April 24, 2024

آئل ٹینکرز ایسویشن نے ہڑتال ملتوی کر دی ، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

آئل ٹینکرز ایسویشن نے ہڑتال ملتوی کر دی ، ترجمان پٹرولیم ڈویژن
July 17, 2020
کراچی (92 نیوز) پٹرولیم ڈویژن کا آئل ٹینکرز ایسویشن سے رابطہ ہوا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ رابطے کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کر دی۔ آئل ٹینکر مالکان اور کنٹریکٹرایسوسی ایشن  کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے۔ ٹینکر سڑکوں پر دوڑنے کے بجائے اڈوں پر کھڑے ہیں۔ آئل ٹینکرز والوں نے شیری جناح کالونی میں احتجاج بھی کیا اور نعرے بھی لگائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکم ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکس ختم کیا جائے۔ کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے اور پرانی گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن نے آئل ٹینکرز ایسویشن سے رابطہ کیا اور مزاکرات کے لئے پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے دعوی کیا کہ رابطے کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔ دوسری جانب آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی  نے کہا کہ ہڑتال جاری ہے اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں پٹرول کی سپلائی متاثر ہے۔