Tuesday, April 23, 2024

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مالی مشکلات کے گرداب میں پھنس گئی

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مالی مشکلات کے گرداب میں پھنس گئی
September 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مالی مشکلات سے دوچار ہو گیں۔ حکومت سے منافع کا مارجن بڑھانے کی درخواست کر دی۔

بلوچستان ٹائمز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے درپیش مالی بحران کا معاملہ اٹھایا۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ تین فیصد مارجن پر پیٹرولیم مصنوعات کا کاروبار جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو غیرملکی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کاروبار بند کرکے چلی جائیں گی۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈیفالٹ پر پی ایس او کیلئے بوجھ اٹھانا ناممکن ہوجائے گا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا پیٹرولیم ڈویژن ریفائنری پالیسی کی طرز پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے پالیسی بنائے۔

2018 کے بعد ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث آئل کمپنیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ کمپنیوں کے لیے آئل سٹوریج اور انفراسٹرکچر کی تعمیر بھی بڑا چیلنج بن چکی ہے۔