Saturday, May 18, 2024

آئس اور دیگر سینتھٹک نشہ آور آشیاء کا استعمال بھی قابل سزا جرم ہوگا

آئس اور دیگر سینتھٹک نشہ آور آشیاء کا استعمال بھی قابل سزا جرم ہوگا
January 2, 2021

کراچی (92 نیوز) آئس اور دیگر سینتھٹک نشہ آور اشیا کا استعمال بھی قابل سزا جرم ہوگا ، سندھ حکومت نے نیا مسودہ قانون بنالیا ، معمولی جرائم پر ایف آئی آر کے باوجود گرفتاری نہیں ہوگی ، ترامیم پر کام جاری ہے ۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب نے بتایا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں بھی اصلاحات لارہے ہیں ، اب ہر ایف آئی آر پر گرفتاری نہیں ہوگی صرف عادی جرائم پیشہ افراد،دہشتگردوں  اور خطرناک جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجایےگا۔

جیالے رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مقاصد جمہوری اور پی ٹی آئی سے عوام کی جان چھڑانے کے لئے متحد ہیں، بتایا کہ شواہد ہیں کہ سندھ کی آبادی چار کروڑ کے بجائے چھ کروڑ سے زائد ہے، ترجمان سندھ حکومت نےمطالبہ کیا کہ جزائر سے متعلق آرڈیننس ختم ہوچکا اب وفاقی حکومت غیر آئینی اقدام واپس لے۔