Tuesday, April 23, 2024

آئرلینڈ کے چرچ میں خصوصی دعا کے دوران اذان سن کر حاضرین پر کیفیت طاری

آئرلینڈ کے چرچ میں خصوصی دعا کے دوران اذان سن کر حاضرین پر کیفیت طاری
April 6, 2020
بیلی ہانس (92 نیوز) آئرلینڈ میں اللہ اکبر کی صدائیں گونجنے لگیں، آئرلینڈ کے شہر بیلی ہانس کے چرچ میں خصوصی دعا کے دوران اذان سن کر حاضرین پر کیفیت طاری ہوگئی، مسجد کمیٹی کی درخواست پر مسلمانوں نے گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔ پوری دنیا کی طرع آئرلینڈ میں بھی اس وقت کرونا وائرس تباہی مچا رکھی ہے، ہزارو افراد اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور مرنے والو کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آئرش حکومت نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے جزوی لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر آئرلینڈ کے علاقہ بیلی ہانس کے چرچ نے حصوصی دعا کا انعقاد کیا جس میں مسلمانوں کو بھی تلاوت اور اذان دینے کا موقع فراہم کیا گیا، پرکیف اذان اور تلاوت سن کر حاضرین متاثرہوئےبغیرنہ رہ سکے۔ اس دعائیہ تقریب کے بعد بیلی ہانس مسجد کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے اپنے گھروں کے باہر اذان دینے کی درخواست کی، جس پر لبیک کہتے ہوئے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے آئرلینڈ کے طول و عرض میں اذان دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس وقت آئرلینڈ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے جس میں ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں جو کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی دیکھ بال کر رہے ہیں۔