Monday, May 13, 2024

آئرلینڈ کے میک کریگر نے حریف کھلاڑی کو صرف 40 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا

آئرلینڈ کے میک کریگر نے حریف کھلاڑی کو صرف 40 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا
January 19, 2020
 ڈبلن (92 نیوز) آئرلینڈ کے باکسر کونر میک کریگر کی رنگ میں دھواں دار واپسی ہوئی۔ آئرش باکسر نے امریکی حریف ڈونلڈ سیرون پر مکوں اور لاتوں کی ایسی بارش کی کہ لہولہان کر دیا اور مقابلہ صرف چالیس سیکنڈز میں جیت کر مکسڈ مارشل آرٹس میں ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔ آئر لینڈ کے مکسڈ مارشل آرٹس باکسر میک کریگر کی 15 ماہ بعد رنگ میں دھواں دار انٹری ہوئی۔ آئرش اسٹار باکسر نے امریکن حریف ڈونلڈ سیرون پر مکوں  کی بارش کر دی۔ میک کریگر نے امریکی حریف کو صرف چالیس سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر کے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ  کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آئرش باکسر ،  ڈونلڈ سیرون پر پوری طرح حاوی رہے اور  امریکی باکسر کو سنبھلنے کا موقع  ہی نہ دیا۔ امریکی باکسر میک کریگر کے مکوں کا توڑ  نکلنے میں ناکام رہے اور پہلے ہی راؤنڈ میں 40 سیکنڈز میں ناک آؤٹ ہو گئے۔ آئر لینڈ کے باکسر میک کریگر نے مکسڈ مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں 22 ویں فائٹ جیتی ہے۔