Thursday, March 28, 2024

آئرلینڈ نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میچ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ کو ناکوں چنے چبوا دیے

آئرلینڈ نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میچ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ کو ناکوں چنے چبوا دیے
July 24, 2019
لندن (92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹ کی بے بی ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے  کے عالمی چیمپئن کو لارڈز میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئر لینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم کو 85 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ آئر لینڈ کے ٹم مرٹگا نے پانچ ،اڈائیر نے تین اور رانکن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ادھر سوشل میڈیا پر صارفین انگلش ٹیم کو خوب تنقید  کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انڈین باہو نے دھرماسینا کی تصویر پر کیپشن جمایا ،اب صرف یہی انگلینڈ کو بچا سکتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا دھوکے سے ورلڈکپ جیتنے والوں کے ساتھ یہی ہونا تھا۔ ایک صارف نے تو انگلینڈ کو حادثاتی چیمپئن قرار دیدیا۔ ایک اور صارف نے ٹرمپ اور بورس جانسن کی استہزائیہ تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا میں انگلش ٹیم کا اسکور دیکھتے ہوئے۔ 24سے 27 جولائی تک کھیلا جانیوالا لارڈز ٹیسٹ چار روز پر مشتمل ہے ۔اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے جیسن روئے صرف 5 رنز بنا سکے۔