Sunday, May 12, 2024

آئرلینڈ میں آئی پی آئی پی کی جانب سے ویب ای نار کا انعقاد

آئرلینڈ میں آئی پی آئی پی کی جانب سے ویب ای نار کا انعقاد
February 7, 2021

آئرلینڈ (92 نیوز) آئرلینڈ میں پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کی نمائندہ آرگنائزیشن آئی پی آئی پی نے پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے ویب ای نار منعقد کیا۔

آئرش پاکستانی آئی سی ٹی پروفیشنلز نے پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسیشن کو آن بورڈ لے کر آن لائن سیمینار منعقد کیا جس کا مقصد پاکستان کی سافٹ وئیر انڈسٹری کو آئرلینڈ کی مارکیٹ میں متعارف کروانا تھا۔

آئی پی آئی پی کی کوشش ہے  کہ ایک طرف آئرلینڈ میں موجود آئی ٹی پروفیشنلز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جس سے نہ صرف وہ اپنے کئیریر کے حوالے سے مفید معلومات حاصل کر سکیں بلکہ ایک دوسرے کی مدد سے اس شعبہ میں ترقی حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پلیٹ فارم کو پاکستان میں موجود آئی ٹی پروفیشنلز اور اداروں کے ساتھ منسلک کر کے خاطر ہاں نتائج حاصل کئے جائیں۔

تنظیم کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے پاکستان سے سافٹ وئیر انڈسٹری کو آئرلینڈ میں اپنے سافٹ وئیر ایکسپورٹ کرنے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہماری تنظیم منظم انداز میں اس کام کو سر انجام دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

آئرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان ایمبیسی کی طرف سے آئی ٹی سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور اس طرح کے پروگرامز کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔