Thursday, April 18, 2024

آئرلینڈ میں 6 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

آئرلینڈ میں 6 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ
October 20, 2020

آئرلینڈ(92 نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب آئرلینڈ میں 6 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ، مائیکل مارٹن کہتے ہیں،وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پورے یورپ کا سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کرنے جا رہے ہیں۔

آئرلینڈ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کی رات سے ہو گا، اس دوران تمام غیرضروری کاروباری سیکٹرز بند رہیں گے، ریسٹونٹس میں بھی صرف ’’ٹیک اوے‘‘ کی سہولت دستیاب ہوگی، شہریوں کو 5 کلومیٹر سے زیادہ سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

اسکولز اور تعمیراتی سیکٹر پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، ہوٹلز کو بھی کام کرنے کی مشروط اجازت ہو گی، آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں ممکنہ بدترین صورتحال کے حوالے سے ٹھوس شواہد سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث سخت اقدامات کا فیصلہ کیا۔