Wednesday, April 24, 2024

آئرش سرحد کے معاملے پر سمجھوتا نہیں کریں گے، ٹریزامے

آئرش سرحد کے معاملے پر سمجھوتا نہیں کریں گے، ٹریزامے
October 22, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے  نے کہا کہ بریگزیٹ کا معاہدہ پچانوے فیصد مکمل ہو چکا ہے لیکن وہ کسی ایسی شق کو نہیں مانیں  گی جس  سے ائرش سمندر میں کسٹم سرحد وجود میں آئے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب  سات لاکھ لوگوں نے بریگزیٹ کے خلاف لندن کی سڑکوں پر ایک بڑا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے یا میرے ذاتی مفاد کیلئے نہیں ہے بلکہ قومی مفاد کا معاملہ ہے۔ ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات  کا آخری مرحلہ سب سے زیادہ  مشکل ہونے جا رہا ہے تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ان سمیت کوئی بھی وزیر اعظم ائرش سرحد  کے معاملے پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔ وہ اس تحفے کے بارے میں سوچ کر مطمئن ہیں جو مستقبل  میں برطانوی عوام کا انتظار کر رہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے بتایا  کہ اگلے اور آخری مراحل میں سپینش حکومت کے ساتھ گبرالڑ پر مذاکرات، سائپرس کے ساتھ  ملٹری بیس کے معاملات اور مستقبل کے تناظر میں  سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور سروس  کے معاملات معاہدے میں شامل ہوں گے۔