Friday, April 19, 2024

آؤ گھر میں مسجد آباد کریں ، رمضان المبارک کی برکات خود بھی سمیٹیں

آؤ گھر میں مسجد آباد کریں ، رمضان المبارک کی برکات خود بھی سمیٹیں
April 24, 2020
لاہور (92 نیوز) ہر گھر ایک مسجد ہے۔ آؤ گھر میں مسجد آباد کریں۔ رمضان المبارک کی برکات خود بھی سمیٹیں۔ کورونا کے خونی وار سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ دنیا بھر میں خوف کی فضا ہے۔ مہلک وائرس کے باعث قرنطینہ ، سماجی رابطوں اور فاصلوں کی حکمت عملی اپنائی گئی۔ مساجد میں بھی حفاظتی تدابیر اختیار کرنا پڑیں۔ ایسے میں جب رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک بھی آرہا ہے جس کی ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، موجودہ صورتحال میں ہر ایک کیلئے خصوصا بزرگ اور بیمار افراد کیلئے مسجد جانا ممکن نہیں۔ ایسے میں گھروں کو ہی مساجد بنایا جا سکتا ہے۔  آؤ ، گھر ، مسجد ، آباد ، رمضان المبارک ، برکات ، سمیٹیں اس ماہ مقدس میں گھر پر ہی رحمتیں سمیٹنے کا بندوبست کریں۔ گھروں کو مساجد بنا لیں۔ اللہ رب العزت کی عبادت کریں۔ اہلخانہ کے ہمراہ فرض نمازوں ، نوافل ، تراویح اور تہجد کا خصوصی اہتمام کریں۔ اللہ کے حضور کورونا سے نجات کیلئے گڑ گڑا کر دعائیں کریں۔ اپنے گھر کے درو دیوار کو تلاوت اور اللہ کے ذکر سے منور کر دیں اور اپنے رب کی خوشنودی حاصل کریں۔  آؤ ، گھر ، مسجد ، آباد ، رمضان المبارک ، برکات ، سمیٹیں شہری اگر مساجد بھی جائیں تو کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں۔ گھر سے وضو کرکے اور سنتیں پڑھ کر آئیں۔ مسجد کے گیٹ پر سینی ٹائزر رکھیں۔ دری یا قالین کی بجائے فرش پر نماز ادا کریں۔ نمازی آپس میں تین فٹ اور ایک سے دوسری صف میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ کسی سے مصافحہ نہ کریں۔ کوئی بھی وبا اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں آتی ، نہ ہی اس کا جانا اللہ کے حکم کے بغیر ممکن ہو سکتا ہے۔ اللہ رب العزت نے ہمیں تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا ہے اور افراتفری پھیلائے بغیر اعتدال کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا نبی کریمﷺ کی سنت بھی ہے۔