Sunday, May 5, 2024

آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہو گئی

آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہو گئی
August 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وفاقی حکومت کی آؤ کراچی صاف کریں  مہم شروع ہو گئی ۔  سندھ حکومت نے بھی صفائی مہم کی حمایت کردی ۔  ایف ڈبلیو او نے گجرنالہ،نہرخیام،لانڈی اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں قائم نالوں سےکچرا نکالنے کام شروع کردیا ،شہریوں نےصفائی مہم پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی محنت رنگ لے آئی اور آؤ کراچی صاف کریں مہم شروع ہوگئی ، ایف ڈبلیواو نے شہرکے بڑے نالوں کوصفائی شروع کردی،بڑی مشینوں کے ذریعے نالوں سے کچرا نکالاجارہاہے۔ مہم کے پہلے دن نہرخیام،گجرنالہ اورلانڈھی میں بڑے نالے کی صفائی کی جارہی ہے ، کراچی والےخوش ہیں کہتےہیں کراچی کو صاف ستھرا کرنے کی  شدید ضرورت ہے۔ ایف ڈبیلو او حکام کا کہنا ہے کہ  پہلے مرحلے میں شہرے کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی، کچرا ٹھکانے لگانے کا انتظام بھی کرلیاہے۔

کراچی صفائی مہم میں شوبز کے ستارے بھی میدان میں اتر آئے

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کاجائزہ لیا ، راجہ اظہر لانڈی پہنچے کہا کہ سب ملکر کام کریں گے تو شہر چمک  جائےگا۔ سندھ حکومت نے بھی صفائی مہم کی حمایت کردی۔ وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے ٹوئٹ کرکےعلی زیدی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ  امید ہے آپ کے سارے منصوبے بالکل ٹھیک ہوں گے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے ساتھ دینے پر ناصرحسین شاہ کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ سندھ کے وزیر بلدیات  کا مہم میں تعاون گیم چینجر ثابت ہوگا۔

کراچی کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے ، علی زیدی

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کمپنی نے  آؤ کراچی صاف کریں مہم میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کااعلان کردیا ، کیماڑی اور گردونواح کے علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کی تکلیف  کو دور اور ٹریفک کو بحال کرنے میں کردار ادا کیا۔