Thursday, April 25, 2024

  آ پریشن ضرب عضب کا مقصد پاکستان اور خطے میں استحکام لانا ہے  : آرمی چیف جنرل راحیل شریف

   آ پریشن ضرب عضب کا مقصد پاکستان اور خطے میں استحکام لانا ہے  : آرمی چیف جنرل راحیل شریف
June 7, 2015
راولپنڈی،کولمبو(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد پاکستان اور خطے میں استحکام لانا ہے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکولمبو میں کوئٹہ ایلومنائی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب  کے دوران کیا ۔ تقریب میں پاکستان میں تربیت حاصل کرنے والے سری لنکن فوج کے افسران نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات خصوصی نوعیت کے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکورٹی کے شعبہ میں تعاون  تعلقات کا مرکز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن فوج کی قربانیوں کو خرج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سری لنکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک رول ماڈل ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ  جو ریاستیں اندرونی خلفشار کا شکار ہوتی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں، آپریشن ضرب عضب کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں  دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔