زین قریشی کا والد شاہ محمود اور دیگر رہنماؤں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (92 نیوز) - وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے والد اور دیگر رہنماؤں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، ان کو کل پولیس نے حراست میں لیا، ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ استدعا کی گئی کہ انکو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
سینٹر اعظم سواتی، اسد عمر اور ولید اقبال کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کردی گیئں۔
عدالت نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں، جسٹس شہرام سرور چودھری کل درخواستوں پر سماعت کریں گے۔