Saturday, April 20, 2024

عظیم ٹینس کھلاڑی مارٹینا ناوراتیلووا گلے اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا

عظیم ٹینس کھلاڑی مارٹینا ناوراتیلووا گلے اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا
January 3, 2023 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - ٹینس کی عظیم کھلاڑی مارٹینا ناوراتیلووا کو گلے اور چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 18 مرتبہ کی گرینڈ سلیم سنگلز چیمپئن اس ماہ کے آخر میں نیویارک میں اپنا علاج شروع کریں گی۔

66 سالہ مارٹینا نے کہا کہ دونوں کینسر ابتدائی مرحلے میں پکڑے گئے ہیں۔ صحت کے مسائل میں مبتلا دیگر خواتین کی مدد کے لیے اس خبر کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مارٹینا ناوراتیلووا چیک ری پبلک اور امریکا کی دوہری شہریت رکھتی ہیں۔