Thursday, April 25, 2024

عظیم صوفی بزرگ حضرت مادھو لال حسین کے 433 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

عظیم صوفی بزرگ حضرت مادھو لال حسین کے 433 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز
March 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عظیم صوفی بزرگ حضرت مادھو لال حسین کے 433 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہو گیا۔

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کے ہمراہ رسم چادر پوشی سے عرس تقریبات کا افتتاح کیا۔ مربوط سکیورٹی پلان کے تحت 2 ایس پی، 4 ڈی ایس پی، 75 ایس ایچ اوز، 100 اپر سب آرڈینیٹس سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ 700 ایف سی جوان، 42 لیڈی کانسٹیبلز، ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ ٹیموں سمیت ایک  ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے۔ عرس کے موقع پر آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔