Friday, April 26, 2024

عظیم شاعر مرزا غالب کو مداحوں سے بچھڑے 151 برس بیت گئے

عظیم شاعر مرزا غالب کو مداحوں سے بچھڑے 151 برس بیت گئے
February 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) لازوال شہرت کے حامل اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کو مداحوں سے بچھڑے 151 برس بیت گئے۔

پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا۔۔۔

مرزا غالب نے جو بھی لکھا کمال لکھا، ان کا نام اسد اللہ بیگ خان تھا۔ آپ 27 دسمبر 1797ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ امراؤ بیگم سے شادی کے بعد مرزا غالب نے دہلی میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔

مرزا غالب نے اردو ادب پر گہرے نقوش چھوڑے، دیوانِ غالب ان کا بہترین شاہلکار ہے۔ غالب کا کمال یہ تھا کہ وہ ز ندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں سمجھ کر بڑی سادگی سے بیان کردیتے تھے۔

مغل سلطنت کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے انہیں نجم الدولہ اور دبیرالملک کے خطابات سے نوازا۔

غالب نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور انگریزوں کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالب کی اردو ادب میں خدمات کی بدولت انیس ویں صدی کوغالب کی صدی کہا گیا۔

عمر کے آخری حصے میں وہ شدید بیمار ہوئے اور پندرہ فروری1869  کو انتقال کرگئے۔ انہیں دہلی میں سپرد خاک کیا گیا لیکن ان کے شعر آج بھی ان کی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔