Saturday, May 18, 2024

زیارت میں شدید برفباری، انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے پھنسے سیاحوں کو نکال لیا

زیارت میں شدید برفباری، انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے پھنسے سیاحوں کو نکال لیا
January 8, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) زیارت میں بھی شدید برفباری ہوئی، انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے راستے بحال کراکے پھنسے سیاحوں کو نکال لیا۔

وادی زیارت میں برف باری کے باعث چاروں اطراف پر پہاڑوں پر سفیدی ہی سفیدی چھا گئی، جبکہ قائداعظم ریذیڈنسی حسین نظاروں کے لپیٹ میں آگئی، ملک کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں سیاحوں سے سمیت مقامی لوگ سیر کرنے پہنچ گئے زیارت اور برفباری سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

سیاحوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں کہتے ہیں کہ زیارت میں برف باری کے بعد موسم سرد ہونے کے ساتھ حسین بھی ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے زیارت میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری گیسٹ ہاؤسز کے دروازے کھل دئیے ہیں۔