Saturday, April 20, 2024

زیادہ دیر نہیں ہوئی، پیوٹن چاہیں تو اب بھی یوکرین سے فوج نکال لیں، برطانوی وزیردفاع

زیادہ دیر نہیں ہوئی، پیوٹن چاہیں تو اب بھی یوکرین سے فوج نکال لیں، برطانوی وزیردفاع
March 3, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانوی وزیردفاع بین ویلس نے کہا زیادہ دیر نہیں ہوئی، پیوٹن چاہیں تو اب بھی یوکرین سے فوج نکال لیں۔

بین ویلس، ایسٹونین ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولے پیوٹن روس کو عالمی تنہائی کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ افواج واپس نہ گئیں تو روس کئی دہائیوں تک نتہائی کا شکار رہے گا، روس نے انتہائی مہلک ترین ہتھیار نصب کردئیے ہیں، روس یوکرین جنگ کے نتائج یورپ اور نیٹو کو کئی برسوں تک بھگتنا پڑیں گے۔